حیدرآباد۔25۔مارچ (اعتماد نیوز)ریاستی الیکشن کمیشن کے چیف بھنور لعل نے آج کہا کہ ریاست کے تمام انتخابی مراکز میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائینگی۔ ورنگل کلکٹریٹ میں آج
انہوں نے ای وی ایم مشینوں کے محفوظ کرنے کے لئے ایک دفتر کا افتتاح کیا اور کہا کہ ریاست میں انتخابات کے سلسلہ میں 352کمپنیز کے فوجی دستے آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تاحال تلاشی مہم کے دوران 56کروڑ روپئے کو ضبط کر لیا گیا۔